190ملین پاؤنڈریفرنس:تفتیشی افسرپرجرح مکمل نہ ہوسکی

0
14

190ملین پاؤنڈریفرنس میں تفتیشی افسرپرجرح آج بھی مکمل نہ ہوسکی۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےکی۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح مکمل نہ ہو سکی۔
وکلا صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکی گئی۔
وکلاصفائی نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔  بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔ سماعت ملتوی کی جائے ۔
عدالت نے پہلے کیس کی سماعت میں وقفہ کیا اور بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave a reply