5سالہ معاشی پلان:تمام وزارتوں کوہدایات جاری

0
51

پانچ سالہ معاشی پلان کےاہم اہداف پرتمام وازرتوں کو دیے گے اہداف کے لئے فائنل ڈرافٹ تیارکرنےکی ہدایات جاری ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف پر اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق  ڈار اور وزیرخزانہ محمداورنگزیب سمیت معاشی ٹیم کے وزرا نےبھی شرکت کی۔
ذرائع کےمطابق تمام وزارتوں کو دیے گئے اہداف کیلئے فائنل ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری، وزیراعظم کے اعلان کیساتھ ہی پانچ سالہ معاشی پلان پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کےمعاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے،معاشی پلان میں اہم اہداف طے  کرنے  سے  ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کے وزرا کی وزیراعظم کو متعلقہ اہداف پر بریفنگ
وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے معاشی پروگرام بارے وزیر اعظم شہبازشریف کو آگاہ کیا۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر فوری عملدرآمد کرنے سے آمدنی میں اضافہ کرنے پر اتفاق ہوا۔ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا پراسس جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اجلاس میں آمدنی میں اضافہ کے باعث عوام کو ریلیف دینے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کو معاشی پلان پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply