9مئی جلاؤگھیراؤکیس میں اہم پیشرفت

0
18

راحت بیکری کےباہرپولیس کی گاڑیاں جلانےکےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
انسداددہشتگردی عدالت لاہورمیں 9مئی جلاؤگھیراؤکیس کی سماعت ہوئی،سماعت انسداددہشتگردی عدالت کےجج خالدارشد نےکی ۔ملزمان کی طرف سےسلمان شاہداورپیرمسعودچشتی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے چھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے ملزمان کو دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نےکہاکہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں اور تتیمہ بیان میں نام ہیں۔
عدالت نے رائے حسن نواز ایم پی اے ،رائے مرتضی اقبال ایم این اے، محمد احمد چھٹہ کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا۔چودھری آصف علی ،شکیل خان نیازی، ایم این اے بلال اعجاز کی عبوری ضمانت کنفرم کا حکم جاری ۔
ملزمان کی جانب سے سلمان شاہد اور پیر مسعود چشتی نے دلائل دیئے۔

Leave a reply