ایئر عربیہ کا یورپ کیلئے نئی پروازوں کا آغاز

0
93

ایئر عربیہ نے اپنے فلائٹ روٹ میں توسیع کرتے ہوئے یورپ کیلئے نئی پرواز یں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایئر عربیہ نے وارسا موڈلن ہوائی اڈے پر پروازوں کے آغاز کے ساتھ اپنے یورپی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے ،جس سے متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو پولینڈ کے دارالحکومت کے دو ہوائی اڈوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔شارجہ میں مقیم کم لاگت والے کیریئر نے 20 دسمبر کو شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نان سٹاپ پروازیں چلاتے ہوئے نئی سروس کا آغاز کیا۔
اس نئے روٹ کو متعارف کروائے جانے کے بعد ایئر عربیہ ان چند ایئر لائنز میں شامل ہو گئی ہے، جو شارجہ کو وارسا موڈلن اور وارسا چوپن ہوائی اڈوں سے جوڑتی ہے۔وارسا موڈلن کے اضافے کے ساتھ ایئر عربیہ اب متحدہ عرب امارات اور پولینڈ کے درمیان 24 ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ اس میں وارسا چوپن ہوائی اڈے کیلئے روزانہ کی سروسز اورکارگو کیلئے فی ہفتہ 10 نان سٹاپ پروازیں شامل ہیں۔

Leave a reply