بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا80برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں

0
31

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاطویل علالت کےبعد80برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکےبیٹےطارق رحمان نےوالدہ کےانتقال کی تصدیق کرتےہوئے بتایاکےخالدہ ضیا23نومبر سے ہسپتال  میں زیرعلاج تھیں۔
خالدہ ضیابنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن تھیں،سابق وزیراعظم خواتین کی تعلیم اوران کوبااختیار بنانےکیلئےمشہورتھیں۔شیخ حسینہ کےدورحکومت میں خالدہ ضیاپربدعنوانی کےالزامات لگائےگئے،خالدہ ضیاکےشوہرسابق صدرضیاالرحمان کو1981میں قتل کردیاگیاتھا۔
خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی معروف سیاستدان تھیں، جنہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
یاد رہےکہ خالدہ ضیا کے بیٹے اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان چند روز قبل 17 سالہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچے تھے، ان کی واپسی ایسے وقت میں ہو ئی ،جب بنگلہ دیش میں اہم انتخابات کا انعقاد ہونے والا ہے۔
طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔

Leave a reply