واپڈکے2025میں پانی ،پن بجلی شعبوں میں حاصل اہداف سےمتعلق اعدادوشمار جاری

0
58

واپڈنے2025میں پانی ،پن بجلی شعبوں میں حاصل اہداف سےمتعلق اعدادوشمار جاری کردئیے۔
واپڈاکےاعدادوشمارکےمطابق 2025میں نیشنل گرڈکو33ارب 12کروڑیونٹ سستی پن بجلی مہیاکی گئی،نیشنل گرڈکوفراہم کی گئی واپڈاپن بجلی کی قیمت 3روپے 83پیسےفی یونٹ ہے،2025میں تربیلاپن بجلی گھرنےنیشنل گرڈکو14ارب 30کروڑیونٹ بجلی فراہم کی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ تربیلاچوتھےتوسیعی منصوبےنے5ارب 60کروڑیونٹ بجلی فراہم کئے،غازی بروتھانے نیشنل گرڈکو6ارب50کروڑیونٹ بجلی فراہم کی،منگلانےنیشنل گرڈکو3ارب 60کروڑیونٹ بجلی فراہم کی،وارسک نے 77 کروڑیونٹ اورچشمہ پن بجلی گھرنے79کروڑیونٹ پن بجلی فراہم کی،دیگر چھوٹےپن بجلی گھروں نےمجموعی طورپرایک ارب56کروڑیونٹ بجلی مہیاکی۔
اعلامیےمیں مزیدکہاگیاکہ اگست میں مہمندپروجیکٹ پرمین ڈیم کی بھرائی شروع کرنےکااہم ہدف حاصل کیاگیا،دیامربھاشاڈیم اورداسوپروجیکٹ کےمین ڈیمز پرآرسی بچھانےکاکام 2026میں شروع ہوگا،8 زیر تعمیرمنصوبےمکمل ہونے پر پانی ذخیرےکی صلاحیت میں9.7ملین ایکڑفٹ اضافہ ہوگا، واپڈامنصوبےمکمل ہونےپرپن بجلی کی پیداواردگنی ہوکرتقریباً20ہزارمیگاواٹ ہوجائےگی۔کے4پروجیکٹ کےپہلےمرحلےکی تکمیل پرکراچی کوروزانہ 26 کروڑگیلن پینےکاپانی ملےگا،مہمندڈیم کی تکمیل پرپشاور کو روزانہ 30 کروڑگیلن پینےکاپانی بھی میسرآئےگا۔

Leave a reply