علم اور اخلاق اپنائیں، دشمن کیخلاف یہی اصل طاقت ہے،آیت الله مجتبی خامنه ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں۔
طلبہ کے نام اپنے پیغام میں سپریم لیڈر نے زور دیا کہ وہ علم، ہنر اور اخلاق اپنائیں، کیونکہ علم اگر یقین اور اخلاق کے ساتھ ہو تو یہ جارح دشمن کے خلاف آہنی ڈھال اور تیز تلوار بن سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے اقدامات کریں۔















