پاکستان کیلئے سعودی تیل کی ترسیل دوبارہ شروع،عرب میڈیا

0
10

عرب میڈیا کے مطابق بحیرۂ احمر کے راستے پاکستان کے لیے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بحال کردی ہے، جو مشرقی علاقوں کے آئل فیلڈز سے خام تیل بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع تک پہنچاتی ہے۔
13 ستمبر کے حملوں کے بعد پائپ لائن بند ہونے سے ایکسپورٹ ٹرمینل پر لوڈنگ رک گئی تھی۔ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ہونے کے باعث پاکستان نے ینبع بندرگاہ سے تیل کی درآمد بڑھا دی تھی۔

Leave a reply