اقوام متحدہ میں ایرانی حکام سےامریکی وفد کی طویل ملاقات ہوئی،امریکی صدر ٹرمپ

0
5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں ملاقات کی، جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کرنے والی امریکی ٹیم کا حصہ تھے۔
صدر ٹرمپ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ایران کے ثالثوں کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوتی ہے اور انہیں ایران کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مڈٹرم انتخابات سے پہلے یا بعد میں ایران کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایران کے ساتھ ایک اور ملاقات بھی طے ہے۔ ان کے بقول، ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ وہ ڈیل کرلیں۔

Leave a reply