بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نمازجنازہ اداکرد ی گئی

0
49

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نمازجنازہ اداکرد ی گئی۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکی نمازجنازہ  میں صدرمحمدشہاب الدین اورسربراہ عبوری حکومت محمدیونس نےشرکت کی۔جبکہ نمازجنازہ میں اعلیٰ حکام ، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نےشرکت کی۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکی نمازجنازہ مانک میا ایونیو پر ادا کی گئی۔جس میں حکومت پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کےسربراہ محمدیونس نے خالدہ ضیا کے انتقال پر ملک بھر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے، جو بدھ سے جمعہ تک جاری رہے گا۔اس موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان بھی کیاگیا۔
واضح رہےکہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاگزشتہ روز80برس کی عمرمیں طویل علالت میں کےباعث انتقال کرگئی تھیں۔
خیال رہےکہ خالدہ ضیانے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک دومرتبہ ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Leave a reply