حکومت کی ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش،پی ٹی آئی رہنماؤں کو 12جنوری کی دعوت

0
51

حکومت کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن بھی دیدی ۔
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، تحریک انصاف مذاکرات کے لیے سنجیدہ تجاویز لے کر اسپیکر اسمبلی کے دفتر آجائیں۔اس کے علاوہ فواد چودھری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے پرانے لوگوں سے بھی بات چیت کرنےکے لیے تیار ہیں لیکن ان کے پاس مینڈیٹ ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی اختیارات محمود خان اچکزئی کو دیئے ہیں لیکن علیمہ خان کہتی ہیں جو مذاکرات کی بات کرے گا اس کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو ان سے مذاکرات کرے۔

Leave a reply