کراچی برانچ رجسٹری کے تین افسران کو سنگین انتظامی کوتاہیوں پر سزا، سپریم کورٹ

0
34

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کراچی برانچ رجسٹری کے تین افسران کو سنگین انتظامی کوتاہیوں پر سزائیں دے دی ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہونے کے باوجود عدالتی ریکارڈ کی بروقت بحالی نہ ہونا ادارہ جاتی تشویش کا باعث بنا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عملے کی فلاح و ترقی اہم ضرور ہے، تاہم شفافیت اور قواعد و ضوابط کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے مطابق عدالتی اداروں کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے نظم و ضبط اور احتساب ناگزیر ہیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ ادارہ جاتی دیانتداری، نظم و ضبط اور طے شدہ طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2015 کے تحت انضباطی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تاخیر سے رپورٹنگ، بروقت تحریری ہدایات حاصل نہ کرنے اور عدالتی ریکارڈ کی بحالی میں تاخیر پر متعلقہ افسران کو سزائیں دی گئیں۔

Leave a reply