ایمر جنسی کے بعد گورنر خیبر پختو نخوا میدان میں آگئے فیصل کریم کنڈی کا KPK کے عوام کیلئے واضح پیغام

0
6

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ایمرجنسی کے بعد عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صدارتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی سے گریز کریں۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر غور کیا گیا، جس کے بعد صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیجی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے۔ ان کے مطابق عوام سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل کے خواہاں ہیں۔ وہ دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے ذریعے ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام جمہوری اقدار کے فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچانے کے خواہش مند ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگا فساد سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply