باپ کا مال اولاد جتنا آسانی سے کھا سکتی ہےاولاد کا مال باپ اتنی آسانی سے نہیں کھا سکتا،اداکار نبیل ظفر

0
5

پاکستانی شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکار نبیل ظفرنےکہاہےکہ باپ کا مال اولاد جتنا آسانی سے کھا سکتی ہےاولاد کا مال باپ اتنی آسانی سے نہیں کھا سکتا۔
اداکار نبیل ظفر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ “باپ کا مال اولاد جتنا آسانی سے کھا سکتی ہے، اولاد کا مال باپ اتنی آسانی سے نہیں کھا سکتا۔” ان کی اس بات نے جہاں مداحوں کو جذباتی کر دیا، وہاں معاشرے کے ایک کڑوے سچ اور خاندانی رشتوں کی حساسیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔
اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ایک باپ بغیر کسی ہچکچاہٹ اور احسان کے اپنی پوری زندگی کی کمائی اولاد پر نچھاور کر دیتا ہے، لیکن جب وہی اولاد برسرِروزگار ہوتی ہے تو ایک غیرت مند باپ کے لیے اپنے بچوں کے مال سے فائدہ اٹھانا یا ان پر بوجھ بننا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

Leave a reply