محکمہ موسمیات کی مسلسل تین دن بارشوں کی پیشگوئی

0
26

سردی ابھی باقی ہے، محکمہ موسمیات نے آج 31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری متوقع ہے۔اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں یکم  سے 3 فروری کے دوران بادل برسنے کی توقع ہے۔جبکہ پہاڑی علاقوں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، اس لیے مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شہرِ قائد اور سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کچھ ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔

Leave a reply