نادرانےشہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، وزیر داخلہ کا نوٹس

نادرانےشہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا،جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لےلیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکراچی میں 24/7 اوپن نادرا سینٹر ڈیفنس کااچانک دورہ کیا،جہاں پراُنہوں نے نادر ا سینٹر میں آئےہوئےشہریوں سےملاقات کی۔اورعوامی مسائل سنے،شہریوں نےباری دیرسے آنے اور پراسیس بارے شکایات کیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر میں تاخیر سے باری آنے کے ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیرداخلہ نے موقع پر ہی شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے احکامات دیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے، تاخیر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔
اس دوران ایک شہری نےوزیرداخلہ سےشکایت کی کہ میری اہلیہ زندہ ہےجبکہ نادرانےمیری بیوی کاڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیاہے،جس پرمحسن نقوی نےبرہمی کااظہارکیااور فوری نوٹس لیا، وزیر داخلہ نے دستاویزات کو موقع پر ہی درست کرانے کا حکم دیا۔
ایک اورخاتون نےشناختی کارڈمیں نام کےغلط اندراج کی شکایت کی جس وزیر داخلہ نے ا انچارج نادرا کو بغیر اضافی فیس نام کی درستگی کی ہدایت دی، وزیرداخلہ محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے ملاقات کی۔
اس موقع پروزیرداخلہ محسن نقوی نےنادراحکام کوہدایت دی کہ شہریوں کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ بار بار چکر لگوانے کی بجائے شہریوں کا ایک ہی دفعہ میں کام کو یقینی بنایا جائے اور ان پوری رہنمائی کی جائے۔















