بغیرڈارئیورگاڑی چلانےوالاٹک ٹاکر گرفتار

0
12

قانون سب کیلئے برابر،بغیرڈارئیورگاڑی چلانےوالےٹک ٹاکر کواسٹنٹ کرنا مہنگاپڑھ گیاپولیس نےگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں ٹک ٹاکرنےاپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک ویڈیوشیئرکی تھی جس میں ڈرائیور اپنی جیپ چلانے کےبعدڈرائیونگ سیٹ سے نیچےاترکرجیپ کےساتھ ساتھ چلتانظرآتاہے۔
سوشل میڈیاپروائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو چلتی جیپ سے اتر کر ساتھ چلتے دیکھا جا سکتا ہے ٹک ٹاکر نے کمیٹی چوک کے قریب انتہائی خطرناک انداز اختیار کیا واقعے پر سی ٹی او فرحان اسلم نے نوٹس لےکرملزم کی گرفتاری کاحکم دیا۔
جس پرکارروائی کرتےہوئےڈی ایس پی راجہ خرم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کی جیپ بھی تحویل میں لے لی گئی ۔
چیف ٹریفک آفیسرفرحان اسلم کاکہناہےکہ فرحان اسلم گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a reply