8فروری کولوگ حکومت کو بتائے گے کہ ہمارا ووٹ چوری ہوا ہے،بیرسٹرگوہر

0
8

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ آٹھ فروری کولوگ پر امن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گے اور حکومت کو بتائے گے کہ ہمارا ووٹ چوری ہوا ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ بلوچستان میں ہوئے حملے کی مذمت ہم بھی کرتے ہیں اور پورا ملک کر رہا ہے ،عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں ہونی چائیے اس سے سیاسی صورتحال بہتر ہو گی، ہمارا کوئی بھی ایم این اے گرفتاری نہیں دے رہا ہم آٹھ فروری کے احتجاج کے لیے تیار ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آٹھ فروری کی ہم نے احتجاج اور شٹر ڈاؤن کی کال دی ہوئی ہے، آٹھ فروری پر کوئی دو رائے نہیں ہے یہ پورے پاکستان کا ایشو ہے ،لوگ پر امن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گے اور حکومت کو بتائے گے کہ ہمارا ووٹ چوری ہوا ہے۔
بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ ہمارا احتجاج کامیاب ہو گا یا نہیں یہ عوام کے ہاتھ میں ہے ، ہم تو عوام سے درخواست کر سکتے ہیں ملک میں دہشت گردی کی بھی کوئی گنجائش نہیں اور ووٹ چوری کی بھی گنجائش نہیں۔ یہ پارلیمان ایسے ہی برقرار رہے گا یہ ملک برقرار رہے گا۔

Leave a reply