پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری

0
11

یومِ آزادی پاکستان 2026ء کے موقع پر صدرِ مملکت نے شعبۂ تعلیم میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے لیے تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔
پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو یہ قومی اعزاز تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی ترقی اور شعبۂ تعلیم میں ان کی طویل اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
ان کی تعلیمی میدان میں بصیرت افروز قیادت اور استاد کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔ تمغۂ امتیاز ان کی خدمات اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کردار کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply