حکومت کازیادہ ٹیکس دینےوالےپاکستانیوں کیلئے بلیوپاسپورٹ جاری کرنےکافیصلہ

0
2

حکومت نے ملک کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے اور ٹیکس ادائیگی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شہریوں کے اعزاز میں ایک خصوصی اقدام کی منظوری دے دی ہے۔

فیصلے کے مطابق پاکستان کے 42 اعلیٰ ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ذمہ دارانہ ٹیکس نظام کو فروغ دینا اور قومی معیشت میں شفاف مالی شراکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان افراد کی خدمات کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے جو مسلسل قومی ٹیکس نظام میں اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے ٹیکس کلچر کو مضبوط بنانے اور معاشی استحکام کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

Leave a reply