قازقستان کےصدر کادورہ پاکستان،وزیراعظم ہاؤس پہنچنےپرگارڈآف آرنرپیش کیاگیا

0
8

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کا دورہ پاکستان ،وزیراعظم ہاؤس پہنچنےپرگارڈآف آرنرپیش کیاگیا۔
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر قازقستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ ہوا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔ قازقستان کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر قاسم جومارت توکایووف کو سلامی دی اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
صدر قاسم جومارت توکایووف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر سے کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ صدر قاسم جومارت توکایووف نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کروایا۔

Leave a reply