عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت

0
11

عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ایف آئی اے کیجانب سے کیس کا چالان مکمل کر لیا گیا۔
اسلام آبادکی بینکنگ کورٹ کےجج عبدالغفور کاکڑ نےعمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی ۔ اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے ۔
فارن فنڈنگ کیس میں تفتیشی افسرنے عدالت میں بیان دیاکہ میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کیجانب سے قانونی پراسس جلد مکمل کر لیا جائے گا،چند روز میں پراسس مکمل ہونے پر چالان باقاعدہ عدالت میں جمع ہو جائے گا۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply