شہری ایس اوپیزپرعمل کریں،محفوظ بسنت ہی خوشیوں کی ضمانت ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ شہری ایس اوپیزپرعمل کریں،محفوظ بسنت ہی خوشیوں کی ضمانت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااپنےپیغام میں کہناتھاکہ 25سال بعدلاہورکی فضامیں بسنت کےرنگ بکھرگئے، پتنگیں ایک بارپھرلاہورکےآسمان پرواپس آگئیں،بسنت ثقافت ،رنگ اوراجتماعیت کی خوبصورت علامت ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آئیےمل کربسنت کی خوشیاں منائیں،شہری ایس اوپیزپرعمل کریں،محفوظ بسنت ہی خوشیوں کی ضمانت ہے،پنجاب میں ،پاکستان میں خوشی ،راحت اورتجدیدلانےکیلئےنوازشریف کاشکریہ۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ آج لاہورمیں پتنگیں نہیں خوشیاں اڑرہی ہیں،خوشی کے ہرلمحےمیں اپنےاردگرد کےلوگوں کوبھی شریک کریں،بائیک کی بجائےہرروٹ پرمفت ٹرانسپورٹ کوترجیح دیں،عوام کےمفت آمدورفت کیلئے419بسیں تینوں دن میسرہوں گی،فیڈربسیں،گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیاکریں گی،آن لائن نجی کمپنی کےرکشوں پررائیڈفری ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کامزیدکہناتھاکہ پتنگ بازی کےلئےدھاتی تاراورچرخی کااستعمال غیرقانونی ہے۔لاہور کےسول ایوی ایشن ایریازمیں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔بائیک اورموٹرسائیکل رکشے پرسیفٹی راڈناگزیرہیں۔دکانداربھائیوں سےاپیل کرتی ہوں کہ بچوں کوڈوراورپتنگیں مہنگی نہ بچیں۔بسنت کےموقع پرعوام کی حفاظت کیلئےہرممکن اقدام کیاگیا۔
واضح رہےکہ رہےحکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بسنت کےموقع پرشہربھرمیں 6 سے8فروری تک عام تعطیل کااعلان کیاہے۔















