ٹیکنالوجی انقلاب :ایک ہفتہ چارج رہنے والاسمارٹ فون متعارف

0
20

موبائل فونز ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا، لگ بھگ ایک ہفتے تک چارج رہنے والاسمارٹ فون متعارف،جرمن کمپنی پونکیٹ نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سمارٹ فون ایم سی 03 تیار کر لیا، جس کی بیٹری لائف دیگر سمارٹ فونز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔
بیشتر سمارٹ فونز کی بیٹری ایک یا 2 دن تک بمشکل چلتی ہے،مگر ایم سی 03 کو 6 سے 7 دن تک بغیر چارج کیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بیشتر سمارٹ فونز میں متعدد ایپس بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں اور ڈیٹا یا توانائی کم رہتی ہیں،مگر ایم سی 03 میں صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی گئی ہے اور وہ خود ایپس کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔فون میں بائی ڈیفالٹ ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی سے دور رکھا گیا ہے تو بیک گراؤنڈ ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن ہی نہیں۔
کمپنی کے مطابق اس فون کی بیٹری کسی بھی سمارٹ فون کے مقابلے میں زیادہ دنوں تک کام کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق فون کی بیٹری لائف حیران کن ہے اور زیادہ استعمال پر 4 سے 5 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں، جبکہ عام استعمال میں 6 سے 7 دن تک اسے چلایا جاسکتا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس فون کے اندر بہت زیادہ بڑی بیٹری نہیں ،بلکہ دیگر فونز جیسی ہی بیٹری موجود ہے۔یہ فون اوپن سورس اینڈرائیڈ پراجیکٹ پر مبنی آپریٹنگ سسٹم ایفائی او ایس( AphyOS )پر کام کرتا ہے اور صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔فون میں 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے، جبکہ بیٹری کو آسانی سے نکال کر بدلا جاسکتا ہے۔

Leave a reply