صنعتوں اور سی این جی سیکٹرکی 24گھنٹے گیس بندش کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں، کیپٹیو پاور پلانٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس 24 گھنٹے کی بندش کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کاکہناہےکہ صنعتی صارفین اورسی این جی اسٹیشنزکو اتوار8فروری صبح 8بجے سےپیر9 فروری صبح 8بجے تک گیس فراہمی منقطع رہے گی ۔
ترجمان کابتاناہےکہ گھریلو صارفین کسی بھی شکایت کیلئے آپریشنل ہیلپ لائن 1199پر شکایت کا اندراج کرائیں، حسبِ معمول گھریلواور کمرشل صارفین کو رات 10 بجے سےصبح 5بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہےگی۔















