دن میں دھوپ، راتیں خنک، خشک موسم کب تک رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

0
18

موسم کے تیور اور رنگ بدلنے لگے، صبح کے وقت دھند کا دورانیہ کم ہوگیا۔ دن میں دھوپ، رات میں دھند اور ٹھنڈ، خشک سردی کا موسم کب تک رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم، جبکہ راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں پنجاب، سندھ، بلوچستان میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا اور دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ فروری کے دوسرے اور تیسرے ہفتے تقریباً 10 سے 15 فروری کے بعد بالائی علاقوں جیسے خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے داخل ہونے کی توقع ہے، جس سے خشکی میں کمی آ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ باغوں کےشہر لاہور اور گردونواح میں عموماً 15 فروری کے بعد سے موسمِ بہار کی آمد کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں اعتدال آنا شروع ہو جاتا ہے۔

Leave a reply