لاہورمیں بسنت کاجشن: گلوکارہ’’ فادیہ شب وروز‘‘ کا بسنتی گانا ریلیز

لاہورمیں 25سال بعدبسنت کےجشن کےسلسلےمیں گلوکارہ’’ فادیہ شب وروز‘‘ نےبسنتی گانا ریلیزکردیا۔
تفصیلات کےمطابق جہاں صوبائی دارالحکومت لاہورمیں 25سال بعدحکومتی سطح پر بسنت منائی جارہی ہے،وہی بسنت کوچارچاندلگانےکےلئے مختلف گلوکاروں نےاپنےگانےبھی ریلیزکردئیےہیں۔
منفرد انداز کے گانے بنانے والی مشہورگلوکارہ فادیہ شب وروز نے بسنت کے حوالے سےگانا’’ گڈی دل دی‘‘ ریلیزکردیا۔فادیہ شب و روز برطانوی نژاد پاکستانی گلوکارہ ہیں،ان کے اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ اندرون شہر کی تاریخی حویلی بارود خانہ میں کی گئی ہے، جبکہ اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن میاں یوسف صلاح الدین نے لکھی و ترتیب دی ہے۔















