سپریم کورٹ میں عمران خان کے13مختلف مقدمات سماعت کیلئےمقرر

0
30

سپریم کورٹ میں عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردئیے گئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہدبلال پرمشتمل دورکنی بینچ9فروری کومقدمات کی سماعت کرےگا ،عمران خان کی ضمانت کےخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئےمقررکرلی گئی۔بشریٰ بی بی کی ضمانت کےخلاف بھی پنجاب کی اپیل سماعت کےلئےمقررہوگئی۔عمران خان کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کیخلاف بھی اپیل پرسماعت مقررہوگئی۔
بانی پی ٹی آئی کےآفیشل سیکریٹ ایکٹ اورنیب کےمقدمات سماعت کےلئے مقرر کرلئےگئے،190ملین پاؤنڈزکیس میں عمران خان کی ضمانت کےخلاف نیب اپیل پرسماعت مقرر کردی گئی۔سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کےلئےمقرر ہوگئی۔9مئی لاہورمقدمات میں عمران خان کی ضمانت کیخلاف سرکارکی اپیل سماعت کیلئےمقررکرلی گئی۔۔جسٹس شاہدبلال حسن دورکنی بینچ کاحصہ ہوں گے۔
ٹرائل کورٹ نےعمران خان کو3سال قیدکی سزاسنائی تھی،اسلام آبادہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی تھی ،عمران خان کوالیکشن ایکٹ کی دفعات 167اور173کےتحت سزاسنائی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی کےخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس پر9فروری کوسماعت ہوگی۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ ٹرائل کورٹ نےہائیکورٹ کی ہدایات پرعمل نہیں کیا،عمران خان کےحکم کےبعدٹرائل کورٹ کافیصلہ سناناقانونی اختیار سے تجاوزتھا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی کوغیرقانونی قراردیا جائے۔

Leave a reply