گلوکارہ حدیقہ کیانی کاصوفیانہ انداز کا نیا گانا ’’ڈھولنا‘‘ ریلیز

0
8

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا نیا گانا ’’ڈھولنا‘‘ ریلیزہوگیا۔
حدیقہ کیانی کے اس گانے کے میوزک پروڈیوسر عرفان کیانی ہیں اوریہ ایک صوفیانہ انداز کا خوبصورت ٹریک ہے، جسے صوفی سکور (Sufiscore) پلیٹ فارم سے پیش کیا گیا ہے۔ گانے کی شاعری اور کمپوزیشن ڈیل آرنلڈ برچ (Dale Arnold Birch) نے ترتیب دی ہے۔
گانے کی ویڈیو میں ستار پر استاد نفیس احمد اور ڈھولک پر ذیشان حیدر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔اس صوفیانہ کلام کی ویڈیو کی ہدایات نامور ڈائریکٹر عبداللہ حارث نے دی ہیں۔
حدیقہ کیانی نے اس سے قبل بھی صوفیانہ کلام اور لوک موسیقی (جیسے ان کا البم ’وجد‘) کے ذریعے مداحوں کے دل جیتے ہیں، اور ’’ڈھولنا‘‘ کو بھی سوشل میڈیا پر صوفی موسیقی کے دلدادہ افراد کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

Leave a reply