سولر صارفین کے کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ سولر صارفین کے کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجرا پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیا۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ سولر صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ سے متعلق نیپرا میں نظرثانی اپیل دائر کی جائے، تاکہ موجودہ معاہدوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں 4 لاکھ 66 ہزار سولر صارفین موجود ہیں، جبکہ 3 کروڑ 76 لاکھ صارفین نیشنل گرڈ سے بجلی حاصل کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سولر صارفین کا بوجھ نیشنل گرڈ کے صارفین پر منتقل نہ ہو۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو اس معاملے پر جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

Leave a reply