ڈھاکا:بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئےپولنگ کاعمل جاری

بنگلہ دیش میں13ویں پارلیمانی انتخابات کےلئےپولنگ کاعمل جاری ہے۔
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کےمطابق 299حلقوں میں عام انتخابات کیلئےووٹنگ جاری ہے،عام انتخابات میں2ہزارامیدوار350نشستوں پرمدمقابل ہیں۔64اضلاع میں 42ہزار761پولنگ سٹیشن قائم کیےگئےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ووٹر300پارلیمانی نشستوں کیلئےاپنےنمائندوں کاانتخاب کریں گے،مقامی وقت کےمطابق پولنگ شام ساڑھے4بجےتک جاری رہےگی۔
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کےمطابق بنگلہ دیش کےانتخابات میں ہرووٹرکو2بیلٹ جاری کئےجارہےہیں، سفیدبیلٹ پرووٹراپنےحلقےکےرکن پارلیمنٹ کیلئےووٹ دیں گےجبکہ گلابی بیلٹ قومی ریفرنڈم کیلئے ہوگا ،ریفرنڈم میں مجوزہ اصلاحات شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش کےچیف ایڈوائزرپروفیسرمحمدیونس نےووٹ کاسٹ کردیا۔انہوں نے ڈھاکاکےگلشن ماڈل سکول کےپولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالا۔
چیف ایڈوائزرپروفیسرمحمدیونس کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آج سےہرسطح پرہمیں نیابنگلہ دیش بنانےکاموقع ملےگا،آئیں ،آج کےدن کوایک سالگرہ کےطورپرمنائیں،ایک طویل جشن منائیں۔ہرکوئی ریفرنڈم میں بھی ووٹ کاسٹ کرنایقینی بنائے،پارلیمانی نشستوں کےساتھ ساتھ ریفرنڈم کےلئےووٹنگ بھی انتہائی اہم ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آج کادن آزادی اورنئےخواب کاآغازہے،آج ایک نئےبنگلہ دیش کی سالگرہ ہے،ہم اس سالگرہ کودن بھرمنائیں گے۔















