سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کےمطابق سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کاہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے سابق آرمی چیف قمر جاویدباجوہ کی طبعیت سے متعلق اپڈیٹ جاری کر دی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق سابق آرمی چیف کو گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں، اور وہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرِ علاج ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاویدباجوہ واش روم میں گرکرزخمی ہوئے۔
شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ان کی صحت کی نگرانی جاری ہے اور مزید علاج و معالجے کے لیے انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر واش روم میں پھسل کر گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ان کے سر پر تین مختلف جگہوں پر گہری چوٹیں آئی تھیں۔















