آزادکشمیر انتخابات ،45 حلقوں سے1265امیدوارمیدان میں آ گئے

0
8

آزادکشمیر انتخابات کے45 حلقوں سے1265امیدوارمیدان میں آ گئے۔

آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں میں سے 41 کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے، جہاں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں سے 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ترجمان نے بتایا کہ 45 حلقوں میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران 41 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔

Leave a reply