سانحہ گل پلازہ، تحقیقاتی کمیشن نے عوام سے شواہد مانگ لیے

0
8

کراچی کے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے عوام سے واقعے سے متعلق شواہد مانگ لیے اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کرانے کی ہدایت کر دی ۔
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیئے قائم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری قانون و داخلہ نے شرکت کی۔جوڈیشل کمیشن نے سانحے کی تحقیقات سے متعلق پبلک نوٹس جاری کردیا، پبلک نوٹس میں کمیشن کے ٹی او آر بھی شامل کیے ہیں۔کمیشن کی جانب سے سانحہ گل پلازہ سے متعلق عام عوام سے شواہد طلب کرلیے۔
پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس سانحہ سے متعلق اہم معلومات ہوں تو کمیشن سے رابط کرسکتا ہے۔
کمیشن نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کرانے کی ہدایت کی ۔

Leave a reply