9مئی جلاؤگھیراؤ کیس:علیمہ خان اوراسدعمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانت میں توسیع

0
7

9مئی جلاؤگھیراؤ کیس میں علیمہ خان،عظمیٰ اوراسدعمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانت میں 3اپریل تک توسیع ہوگئی۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج ارشدجاویدنےنومئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمےمیں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان ،عظمیٰ خان اوراسدعمرسمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔
فوادچودھری،مسزمزمل مسعودبھٹی اورکرامت کھوکھرسمیت دیگرعدالت میں پیش ہوئےجبکہ علیمہ خان،عظمیٰ خان اوراسدعمرکی جانب سے ایک روزکی حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی جس کوعدالت نےمنظورکرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ علیمہ خان اورعظمیٰ خان کےکیسزآج راولپنڈی میں مقررہیں، اور اسد عمرکوکراچی سےلاہورکےلئےفلائٹ نہیں ملی ۔
بعدازاں عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانت میں3اپریل تک توسیع کردی۔

Leave a reply