مشکلات کاشکاراداکارہ عابدہ بیگ نےوزیراعلیٰ مریم نوازسےمددکی اپیل کردی

0
8

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ عابدہ بیگ نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےمددکی اپیل کردی۔
حال ہی میں اداکارہ عابدہ بیگ کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرہورہی ہےجس میں وہ آبدیدہ ہیں۔
ویڈیوپیغام میں اداکارہ عابدہ بیگ کاکہناتھاکہ میں عابدہ بیگ ہوں اورمیں نے 35سال تک فن کی خدمت کی اور میرے مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے بھی 40 سال انڈسٹری کو دیے۔
اداکارہ نےمزیدکہاکہ ہمارے گھر میتیں پڑی ہوتی تھیں مگرپھربھی ہم کام کےلئےکیلئے سیٹ پر جاتے تھے، میرےساتھ بڑاظلم ہواہے،میں اس وقت بہت دکھ میں ہوں اورپریشان ہوں۔ میرے گھر کی چھت چھن گئی ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ کرائے کہ گھر میں رہ سکیں۔
عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے۔

Leave a reply