جواایپ کیس:رجب بٹ اورندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نےجواایپ کیس میں یوٹیوبررجب بٹ اورندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 6مارچ تک توسیع کردی۔
لاہورکی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج منصوراحمدقریشی نےیوٹیوبررجب اورندیم مبارک کےخلاف جوئےایپ کی پروموشن کےمقدمےکی سماعت کی۔
یوٹیوبررجب بٹ اورندیم مبارک نےعدالت میں پیش ہوکراپنی حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے این سی سی آئی اےکےتفتیشی افسرکوجلدتفتیش مکمل کرنےکی ہدایت کرتےہوئےٹک ٹاکررجب بٹ اورندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں6مارچ تک توسیع کردی۔
این سی سی آئی اےنےملزمان کیخلاف جوئےایپ کی پروموشن کرنےکامقدمہ درج کررکھاہے۔















