محمد رضوان کا معاذ صداقت اور پوری ٹیم کے نام خوبصورت پیغام

محمد رضوان نے قومی اسکواڈ میں شامل نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کے پشاور سے شروع ہونے والے کرکٹ سفر پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔
محمد رضوان نے لکھا ’’ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو جب ایک چھوٹا سا بچہ اپنے بھائی ہارون کے ساتھ پشاور میں میرے گھر مجھ سے ملنے آیا تھا، جس کی آنکھوں میں امید اور دل میں ایک دن پاکستان کے لیے کھیلنے کا پکا عزم تھا۔ آج اسی بچے معاذ صداقت کو پاکستان کی جرسی پہنے دیکھ کر مجھے بے انتہا دلی خوشی ہو رہی ہے۔
الحمدللہ! اللہ کرے یہ اس کے ایک شاندار اور خوبصورت سفر کا آغاز ہو، ان شاء اللہ۔”
محمد رضوان نے پیغام دیا کہ وہ کبھی بھی خود پر یقین رکھنا نہ چھوڑیں؛ کیونکہ خواب پورے ہونے میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن سخت محنت، صبر اور اللہ پر کامل یقین کے ساتھ ہر منزل ممکن ہو جاتی ہے۔
آخر میں محمد رضوان نے صاحبزادہ فرحان اور پوری ٹیم کو ہوم سیریز میں اس شاندار اور یادگار جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔















