ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان نمیبیاکوشکست دیکرسپر8مرحلےمیں داخل ہوگیا

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ اسٹیج میچ میں پاکستان نےنمیبیاکو102 رنزسےشکست دے کر سپرایٹ مرحلےکےلئےکوالیفائی کرلیا۔
کولمبومیں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
پاکستان نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازاوپنرصاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب نےکیا، صائم ایوب 14رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔پھرقومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی38رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔خواجہ نافع 5سکور کےمہمان ثابت ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان نےجارحانہ اندازاپنایااورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری بنانےمیں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔جبکہ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں پاکستان نے199رنزبنائے۔
نمیبیاکی جانب سےجیک بریسل نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نمیبیا کی اننگز:
نمیبیا کی جانب سے اسٹینکیمپ 23 رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ ایلکزینڈر 20 رنز بناسکے۔ پاکستان کےہدف کےتعاقب میں نمیبیاکی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ عثمان طارق نے4وکٹیں حاصل کیں۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے سے پاکستان نے بھارت کے ساتھ سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔

Leave a reply