دکان ،ہوٹل سمیت تمام کاروباری مراکزکوایف بی آرکےساتھ منسلک کرنالازم قرار

0
9

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےتمام رجسٹرڈکاروبار کوایک ہفتےمیں ایف بی آرسےمنسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایف بی آرکےنوٹیفکیشن کےمطابق پوائنٹ آف سیلز مشین سے وابستہ تمام کاروبار فیڈرل بورڈآف ریونیو کے ساتھ منسلک کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کااطلاق ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہالز اور کلبز پر بھی ہوگا جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز بھی لازمی منسلک کرنا ہوں گے۔جبکہ بیوٹی پارلرز، اسلمنگ سینٹرزاور بیوٹی کلینکس لازمی ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کرانا ہوں گے، ہئیر ٹرانسپلانٹ، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنزکے بزنس بھی منسلک کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکسرے سینٹرز ، ڈائیگناسٹک سینٹرز،لیبارٹریز، جانوروں کے ڈاکٹرز ،پرائیویٹ ہسپتال، پرائیویٹ کنسلٹنٹس، ہیلتھ کیئر سروسز، ہیلتھ کلبز،سوئمنگ پولز، فٹنس کلبز اور ملٹی پرپز کلبز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاکہ اسلام آباد کلب،لاہور جمخانہ،کراچی جمخانہ،رائل پام، چناب کلب کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک کیا جائے گا، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرمز،کاسٹ اینڈ مینجمنٹ کی خدمات دینے والوں کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کااطلاق ان سکولوں پربھی ہوگاجوماہانہ 1000 روپے فیس لیتےہوں گےجبکہ کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس کی شق 33 کے تحت ٹیکس نظام سےمنسلک ہونا بنیادی شرط ہوگی، ٹیکس نظام سے منسلک کاروبار پوائنٹ آف سیلز مشین لگانے کے پابند ہوں گے۔

Leave a reply