صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کارمضان المبارک کےآغاز پر خصوصی پیغام

0
4

بے شک یہ عظیم ماہ مقدس اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک کے بابرکت آغاز پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کے بابرکت آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بے شک یہ عظیم ماہ مقدس اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے، رمضان عبادت،تقویٰ و پرہیز گاری اور روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے، رمضان المبارک عبادت کی حقیقی روح،معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کا احترام ہے، روزہ روزمرہ زندگی میں صبر،نظم وضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ رمضان رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، بابرکت مہینےکی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رمضان ہمیں تقویٰ، صبر،ایثار اور اللہ سے قربت کا درس دیتاہے، رمضان ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اصلاح کا بہترین موقع ہے، رمضان ہمیں امید،صبر اور اجتماعی یکجہتی کا پیغام دیتاہے۔

Leave a reply