پنجاب حکومت نےافسران کیلئےنئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی

پنجاب حکومت نےافسران کےلئےنئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے،چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب 1800 ،2800 اور4700سی سی کی گاڑیاں استعمال کریں گے، پنجاب کےچیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کی دوگاڑیوں کےلئےپٹرول800لیٹرہرماہ ملےگا،چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی 4700سی سی گاڑی کےپٹرول کی کوئی حدمقررنہیں۔ پہلے چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب1300اور1800سی سی گاڑیاں رکھنےکےمجازتھے۔ پہلے چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کوڈیوٹی پرگاڑی کیلئےدوسولیٹرپٹرول ماہانہ ملتاتھا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ سرکاری دورےپرجانےوالی گاڑی کےلئےپٹرول کی کوئی حدمقررنہیں تھی، گریڈ21،20اور22کےافسران میں سیکرٹری 2800اور1800سی سی انجن کی دوگاڑیاں استعمال کرسکیں گے،گریڈ21اور22کےافسران ذاتی استعمال کیلئے200 لیٹرجبکہ سرکاری استعمال کیلئے لامحدودپٹرول استعمال کریں گے،پرانی پالیسی کےتحت انتظامی سیکرٹری پنجاب1300سی سی گاڑی اور200لیٹرپٹرول ہرماہ استعمال کرسکتےتھے۔
نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ گریڈ19اور20کےسپیشل سیکرٹری اورڈی آئی جی 1800 سی سی گاڑی اور 250لیٹرپٹرول ہرماہ استعمال کریں گے،پرانی پالیسی کےتحت یہ افسران 1000سے1300سی سی گاڑی اور175لیٹرپٹرول ہرماہ استعمال کرسکتےتھے،گریڈ19کےایڈیشنل سیکرٹری1600سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پٹرول استعمال کریں گے،پرانی پالیسی کےتحت یہ افسران 175 لیٹر پٹرول ہرماہ استعمال کرسکتے تھے۔
پنجاب حکومت کےنوٹیفکیشن کےمطابق گریڈ18میں ڈپٹی سیکرٹری 1500سی سی گاڑی کےلئے175 لیٹرپٹرول استعمال کریں گے،پرانی پالیسی کےتحت ڈپٹی سیکرٹری 1000سی سی گاڑی اور150لیٹرتک پٹرول ہرماہ استعمال کرسکتے تھے، چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کےسٹاف افسرا ورسیکشن افسر1300سی سی گاڑی اور150لیٹرپٹرول ہرماہ استعمال کریں گے،پنجاب میں وزراکےسٹاف آفیسر1300سی سی گاڑی اور125لیٹرپٹرول ہرماہ استعمال کریں گے۔















