کراچی :جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا

0
6

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، شہر قائد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا، جس پر اسے روایتی واٹر سلیوٹ بھی دیا گیا۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید اور سب سے بڑے ایئربس طیاروں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار۔کراچی ایئرپورٹ پر تعمیر نو کے بعد مرکزی رن وے جدید ترین اور سب سے بڑے ایئربس 380 طیاروں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہو گیا ہے۔ رن وے نمبر 25R کی اپ گریڈیشن کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزپی آئی اے کے طیارے نے بطور پہلی پرواز لینڈ کیا۔
ذہن نشین رہے کہ مین رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام 18 ماہ کی دی گئی ڈیڈ لائن میں مکمل کیا گیا ہے، جبکہ رن وے 07L/25R کی تکمیل کے بعد اس کی درجہ بندی بھی اپ گریڈ کر دی گئی ہے۔مرکزی رن وے اب وائیڈ باڈی والے ہوائی جہازوں کی ہینڈلنگ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے پہلی کامیاب آزمائشی لینڈنگ 3 جنوری 2026 کو کی گئی تھی ، جبکہ گزشتہ روز رن وے کی تعمیر نو کے بعد پہلی پرواز اتر ی، جسے روایتی واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔

Leave a reply