پاکستان کی سرحدپارافغانستان میں دہشتگردوں کےٹھکانوں پرکارروائی ،80 ہلاک

0
6

پاکستان نےسرحدپارافغانستان میں انٹیلی جنس بنیادپردہشتگردوں کے7ٹھکانوں پرکارروائی کرکے80 ملک دشمن عناصرکوہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ائیراسٹرائیکس کی گئیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان نےافغانستان میں انٹیلی جنس بنیادپرجوابی کارروائی کرتےہوئےدہشت گردوں کے7ٹھکانےتباہ کئے،پاکستان نے پکتیکا ، ننگررہاراورخوست میں دہشتگردوں کونشانہ بنایا۔کارروائی میں80 سے زائد خوارج کے ہلاک ہونے کی اطلاع کنفرم ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ مولوی عباس،ملارہبراورمخلص یارکےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا، ٹی ٹی پی کےسوشل میڈیاگروپ چیٹ میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔

Leave a reply