آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات کی تیاریاں مکمل، ٹیکس شارٹ فال کے باوجود منی بجٹ زیرِ غور نہیں

حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ جائزہ مذاکرات کی تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیکس شارٹ فال کے باوجود منی بجٹ زیرِ غور نہیں ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف وفدمذاکرات کیلئے25فروری سے11مارچ تک پاکستان کادورہ کرےگا،آئی ایم ایف کےساتھ پاکستان کلائمٹ فنانسنگ کےایک ارب40کروڑڈالرزپروگرام میں ہے،ٹیکس شارٹ فال کے باوجودمنی بجٹ کی تجویززیرغورنہیں،شارٹ فال پرآئی ایم ایف کادباؤآیاتوفیصلہ مذاکرات کے بعد کیا جائےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آرکو330ارب ٹیکس شارٹ فال کاسامنارہا،بجلی اورگیس کی قیمتوں کےبروقت تعین کاعمل جاری رکھاجائےگا،بجلی کی ماہانہ ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اوربنیادی ٹیرف کاتعین بروقت کیاجارہاہے۔گیس کی قیمتوں کاتعین مقررہ وقت کےمطابق کیاجارہاہے۔















