پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات:ششماہی ٹیکس آمدن کاجائزہ لیاجائےگا

0
5

پاکستان اوربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) مذاکرات میں جولائی تاجنوری ٹیکس ڈیٹاپرتبادلہ خیال ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف ٹیم تیسرےششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئےکل پاکستان پہنچےگی،آئی ایم ایف جائزہ مشن 11مارچ تک پاکستان میں قیام کرےگا،پہلےمرحلےمیں کراچی اوردوسرےمرحلےمیں اسلام آبادمیں مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آرہدف میں50سے100ارب روپےکی کمی کی کوششیں کرےگا،وزیراعظم کی ہدایت پرفیڈرل بورڈآف ریونیونےمذاکرات کیلئےتیاریاں تیزکردیں۔
وزیراعظم شہبازشریف شریف نےہدایت کی کہ رواں مالی سال 30جون تک کوئی ٹیکس نہ لگایاجائے ،وزیراعظم نےہدایت دی کہ ایف بی آرنیاٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف پوراکرے۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایف بی آرمنی بجٹ لائےبغیرٹیکس آمدن ہدف کےقریب ترپہنچنےکیلئےپرعزم ہے،آئی ایم ایف کےساتھ جولائی تاجنوری ٹیکس ڈیٹاپرتبادلہ خیال ہوگا،جولائی تاجنوری مہنگائی اورمعاشی ترقی کےمطابق ٹیکس آمدن کاجائزہ لیاجائےگا،ٹیکس ہدف کو13979ارب سےکم کرکے13879ارب تک لانےکی کوشش ہوگی،سپرٹیکس کےفیصلےسےبھی ٹیکس آمدن میں اضافےپرآئی ایم ایف کوبریفنگ دی جائےگی۔
ذرائع کابتاناہےکہ آئی ایم ایف کیساتھ جولائی تاجنوری ایف بی آرمجموعی طورپر7 ہزار147ارب روپےجمع کرسکا،جولائی سےجنوری کیلئےایف بی آرکاہدف 7ہزار521ارب روپےمختص کیاگیاتھا،ایف بی آرکورواں مالی سال جولائی سےجنوری372ارب روپےریونیوفال کاسامناہے،آئی ایم ایف کیساتھ مہنگائی اورمعاشی ترقی کی شرح کےحساب سےٹیکس کلیکشن پرخصوصی سیشن ہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ رواں مالی سال سپرٹیکس سے217ارب روپےکی وصولی کاامکان ہے،عیدکی تیاریوں کےسلسلےمیں شاپنگ سےسیلزٹیکس کی آمدن میں اضافہ ہوگا،بجٹ2026-27کےبنیادی خدوخال ،صوبائی اورمجموعی مالیاتی فریم ورک پربات ہوگی،حالیہ سیلاب سمیت کئی مشکلات کےباوجودقرض پروگرام آن ٹریک ہے۔

Leave a reply