صدرمملکت نے سندھ حکومت کوکارکردگی بہتر کرنے کیلئے 3ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی

0
9

صدرمملکت آصف علی زرداری نےسندھ حکومت کوکارکردگی بہترکرنےکے لئے 3ماہ کی ڈیڈلائن دےدی۔
ذرائع کےمطابق صدر زرداری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی سخت سرزنش کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
صدر زرداری نے کراچی کا دیگر شہروں خصوصاً لاہور سے موازنہ اور میڈیا تنقید پر شدید ناراضی ظاہر کی۔صدر زرداری نے سوال کیا کہ بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، تین ماہ کے اندر عوامی شکایات میں واضح کمی اور زمینی سطح پر فرق نظر آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ روز میں کیسے بنتا ہے، مجھے کراچی میں اسلام آباد کی طرح کی سڑکیں چاہیئیں، ترقیاتی کاموں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔
اجلاس میں گورنر ہاؤس میں ہونے والی کراچی کانفرنس پر بھی ناراضی کا اظہار کیا گیا اور گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply