علامہ راجاناصرعباس نےعمران خان کی صحت کاجائزہ لینےکیلئےوفدتشکیل دینےکی تجویزدیدی

0
4

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے عمران خان کی صحت کا جائزہ لینے کےلیے سینیٹرز کا وفد تشکیل دینے کی تجویز دے دی۔
سینیٹ اجلاس کے دوران علامہ راجا ناصر نے کہا کہ کچھ سینٹرز کا وفد بنادیں وہ ہسپتال کو بھی دیکھ لیں اور عمران خان سے ملاقات بھی کرلیں گے، آپ حکومت ہیں اور ڈاکٹر سے ملاقات نہیں کرا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جسے آپ نے جیل میں رکھا ہوا ہے وہ کوئی معاملہ کرکے باہر نہیں آنا چاہتا۔ جیل میں عمران خان نے قرآن کا ترجمہ اور تفاسیر کو مکمل پڑھا ہے، پاکستان کے مسائل کے لیے ہر ایک سے بات کریں گے۔
دوران اجلاس اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ کی براہ راست نشریات معطل ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ کس نے نشریات کی معطلی کا حکم دیا ہمیں وضاحت دی جائے۔
اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ یہ سینیٹ آف پاکستان کا اختیار ہے، اس سےحکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس پر رولنگ محض چیئرمین سینیٹ دے سکتے ہیں۔

Leave a reply