جعلی نمبر پلیٹس لگا کر گھومنے والوں کےگردگھیراتنگ، پولیس ان ایکشن، سخت کارروائی کا اعلان

0
6

جعلی نمبر پلیٹس لگا کر گھومنے والوں کےگردگھیراتنگ، پولیس ان ایکشن، سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

لاہور میں جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شہر بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کر لیے گئے، جبکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس چھپا کر جرائم کرنے والے عناصر کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جرم چھوٹا ہو یا بڑا، ہر خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔

فیصل کامران کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نگرانی کے ذریعے ایسے عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے، تاکہ غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

Leave a reply