مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے بڑاریلیف،حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کااعلان

0
7

مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے بڑاریلیف،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کااعلان کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت ڈیزل فی لیٹر 7 روپے 76 پیسے جبکہ پیٹرول 3 روپے 40 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 7 روپے 76 پیسے جبکہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کو 3 روپے 40 پیسے کا ریلیف ملے گا۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکلوں، نجی گاڑیوں اور دیگر پیٹرول سے چلنے والی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ ڈیزل سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ، مال برداری اور زرعی شعبے کے اخراجات میں کمی کی توقع ہے۔

Leave a reply